پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے لاہور ، راولپنڈی، اسلام آباد اور ملتان میٹرو بس سسٹم ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار نومبر

مزید اہم خبریں

وقت اشاعت: 27/11/2016 - 21:20:07 وقت اشاعت: 27/11/2016 - 21:20:06 وقت اشاعت: 27/11/2016 - 21:20:05 وقت اشاعت: 27/11/2016 - 20:49:35 وقت اشاعت: 27/11/2016 - 20:30:27 وقت اشاعت: 27/11/2016 - 20:30:25 وقت اشاعت: 27/11/2016 - 20:30:24 وقت اشاعت: 27/11/2016 - 20:30:23 وقت اشاعت: 27/11/2016 - 20:30:21 وقت اشاعت: 27/11/2016 - 20:30:19 وقت اشاعت: 27/11/2016 - 20:30:18
پچھلی خبریں - مزید خبریں

ملتان

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے لاہور ، راولپنڈی، اسلام آباد اور ملتان میٹرو بس سسٹم کے تحت چلنے والی فیڈر بس سروس کے کرائے کا اعلان کردیا

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 نومبر2016ء)پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے لاہور ، راولپنڈی۔ اسلام آباد اور ملتان میٹرو بس سسٹم کے تحت چلنے والی فیڈر بس سروس کے کرائے کا اعلان کردیا ہے ۔فیڈر بس کاکرایہ صرف 15روپے ہوگاجبکہ دوسری اور تیسری فیڈر بس میںسفر کی صورت میں صرف پانچ، پانچ روپے مزید کرایہ ادا کرناہوگا۔صرف میٹرو بس کارڈ رکھنے والے فیڈر بس سروس پر سفر کرسکیں گے ۔

فیڈر بس کارڈ 130روپے قابل واپسی پر دستیاب ہوگا اور 70روپے ریچارج یا بیلنس کے ساتھ 200روپے میں بس میں سے یا پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے سروس سنٹرز اور مقر ر کردہ سیل پوائنٹس سے خریدا جاسکے گا۔میٹرو بس کارڈ کو دس روپے سے لے کر ہزار روپے تک ریچارج کرائے کی سہولت حاصل ہوگی۔لاہور فیڈر بسوں کے کرایہ جات کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے جبکہ راولپنڈی۔

اسلام آباد اور ملتان فیڈر بسوں کے کرایوں کا نوٹیفیکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا یہ نوٹیفیکیشن پی ایم اے کی سفارش پر محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے جاری کیا ہے۔کرائے نامے کی تفصیلات کے مطابق اگر کوئی شہری صرف فیڈر بس پر سفر کرتا ہے تووہ 15روپے کرایہ ادا کرے گااوراگر وہ شہری ایک فیڈر بس میں سفر کرنے کے بعد دوسری فیڈر بس میں ٹرانسفر ہوتا ہے تو اُسے دوسری بس کے کرائے کی مد میں صرف 5روپے ادا کرنے ہوں گے۔

اسی طرح اگر وہ تیسری فیڈر بس میں سفر کرتا ہے تو اُسے تیسری بس کا بھی صرف پانچ روپے ادا کرنا ہوگا ۔اگر ایک مسافر فیڈر بس میں سفر کرنے کے بعد میٹرو بس میں ٹرانسفر ہوتا ہے تو اسے کل 20روپے کرایہ دینا پڑے گاجس میں 15روپے فیڈر بس اور پانچ روپے میٹرو بس کا کرایہ شامل ہے ۔ اسی طرح اگر ایک پسنجر میٹرو بس میں سفر کرنے کے بعد فیڈر بس میں ٹرانسفر ہوتا ہے تو اُسے بھی مجموعی طور پر 20روپے کرایہ کرنا پڑے گا

مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

27/11/2016 - 20:30:25 :وقت اشاعت