پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کا ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کارواں 29 نومبر کو ملتا ن پہنچے گا

حکمران ڈاکٹر طاہر القادری اور انکے کارکنان کو ڈرانے اور جھکانے میں کامیاب نہیں ہو سکے،پاکستان عوامی تحریک کے رہنمائوں کی ملتان میں پریس کانفرنس

اتوار 27 نومبر 2016 20:30

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 نومبر2016ء) پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کی طرف سے سے 20نومبر مزار قائد کراچی سے ’’ ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کارواں کا آغا ز ہوگیا۔یہ کارواں حیدر آباد،مورو و سندھ کے دیگر علاقوں سے ہوتا ہو رحیم یار خان،بہاولپور اور 29 نومبر کو ملتا ن پہنچے گا ۔ پاکستان عوامی تحریک کے رہنمائوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری اسلامی ممالک اور دنیا کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے دہشتگردی کے خاتمے اور فروغ امن کے حوالے سے ایک Peace Narrative دیا اور عالم اسلام بالخصوص پاکستان کو دہشتگردی اور انتہا پسندی سے بچانے کیلئے ملک گیر جدوجہد کا آغاز کیا ۔

پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ اپنے قائد، سفیر امن کی فکر کی روشنی میں امن کا پیغام لے کر پاکستان کی گلی گلی میں جا رہے ہیں ،جہاں تک تبدیلی نظام کی بات ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری واحد لیڈر ہیں جنہوں نے ظلم اور استحصال پر مبنی نظام کو بدلنے کیلئے سب سے زیادہ جدوجہد کی اور انکے کارکنوں نے بے مثال جانی و مالی قربانیاں دیں۔

17 جون 2014 کا سانحہ ماڈل ٹائون ہو یا اسلام آباد ڈی چوک میں 30،31 اگست کی رات کی ریاستی دہشتگردی،ڈاکٹر طاہر القادری کے کارکنان ظلم کے نظام کے خاتمے ہر جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور یہ جدوجہد آج بھی جاری ہے ۔فرعون صفت حکمران ڈاکٹر طاہر القادری اور انکے کارکنان کو ڈرانے اور جھکانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ۔ڈاکٹر طاہر القادری اور انکے کارکنان چاہتے ہیں پاکستان میں امن ہو،فرقہ واریت کا خاتمہ ہو،انتہا پسندی،دہشتگردی کا خاتمہ ہو،پاکستان کے تمام پسماندہ اضلاع لاہور ،اسلام آباد،کراچی کی طرح ترقی کریں۔

قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم ہو ۔پڑھے لکھے نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار ملے ،یکساں نصاب تعلیم اور ہر بچے کو مفت تعلیم ملے ،ہر شہری کو علاج معالجہ کی سہولتیں ملیں،نا انصافی کا خاتمہ ہو۔حکومتی اور ریاستی ادارے عوام کے حاکم بننے کی بجائے خادم بنیں۔پارلیمنٹ میں رزق کھانے اور کمانے والے داخل ہوں۔،انصاف کا بول بالا ہو اور کوئی طاقتور کسی غریب پر ظلم نہ کر سکے ۔

ہر انسان اور ہر معاشرے کے حقوق اور آزادی یکساں ہیں،کسی علاقائی ،مذہبی،نسلی بنیاد پر ہونیوالی دہشتگردی قابل مذمت ہے ۔عوامی تحریک یوتھ ونگ کے نوجوان ملک سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہتے ہیں جس کیلئے دہشتگردوں کے خلاف سخت قانون سازی،مدارس کے نصاب میں اصلاحات اور مدارس کو انتہا پسندی پروان چڑھانے کیلئے بیرون ملک سے ملنے والی امداد بند کرنا ہو گی۔

ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کارواں ڈاکٹر طاہرا لقادری کے اسی پیغام امن و تبدیلی نظام کو چاروں صوبوں میں شہرشہر جاکر اجاگر کررہا ہے۔یہ سائیکل کارواں 29 نومبربروز منگل بوقت 2:00بجے دن ملتان پہنچے گا۔جس کا گھنٹہ گھرچوک پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔اس موقع پر ضرب امن ریلی نکالی جائے گی جس کے آخر میں قائدین خطابات کریں گے۔ضرب امن و تبدیلی نظام کارواں کے استقبال میں سیاسی،مذہبی،سماجی شخصیات کے علاوہ مختلف مذاہب کے رہنما بھی شرکت کریں گے۔

اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر مزاری،پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ،سینئر نائب صدر ڈاکٹر زبیراے خان،میڈیا کوارڈینیٹر رائو محمد عارف رضوی،ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن پروفیسر جاوید اختر دیگر قائدین بھی موجود ہونگے

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں