روسی سفیر کاقلعہ دراوڑ بہاولپور اور ملتان شہر کادورہ

ہفتہ 26 نومبر 2016 23:34

ملتان۔26 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2016ء) ریشین فیڈریشن کے سفیر مسٹر الیکسے یوریوچ دیدوف (Alexay Yurivich Dedov)نے گذشتہ روز ایوان تجارت و صنعت ملتان کی جانب سے قلعہ دراوڑ بہاولپور کا دورہ کیا سیکرٹری جنرل ایوان خرم جاوید نے انہیں قلعہ دراوڑ کا دورہ کرایا اور ا س کی تاریخی حیثیت کے بارے میں دورہ کے دوران تفصیلی بریفنگ دی روسی سفیر نے ٹریڈر آفیسر یوری کازلوف کے ہمراہ ذاتی دلچسپی سے قلعہ کے مختلف حصے دیکھے اور معلوماتی سوالات کئے انہوں نے قلعہ کی تاریخی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے اسے تاریخی ورثہ قرار دیا اور س کی منساسب دیکھ بھال اور اسے محفوظ کرنے کے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا دریں اثناء روسی سفیر نے ملتان شہر کا بھی دورہ کیا اور والڈ سٹی ، حرم گیٹ ، دہلی گیٹ، خونی برج کے علاقے دیکھے انہیں شہر کی بھی تاریخی اہمیت کے بارے میں سیکرٹری ایوان تجارت وصنعت ملتان خرم جاوید نے آگاہی دی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں