اساتذہ کی اپ گریڈیشن، ڈسٹرکٹ ہیڈماسٹرز کے دوردراز کے علاقوں میں ٹرانسفرز کئے جانے اور دیگر مطالبات کے حق میں ملتان میںگرینڈ ٹیچرز الائنس کے زیراہتمام احتجاجی ریلی ،چوک نواں شہر پر دھرنا، 22دسمبر کو ناصر باغ لاہور سے پنجاب اسمبلی تک ریلی اور غیر معینہ مدت کے لئے دھرنا دینے کا اعلان

جمعہ 25 نومبر 2016 21:59

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) گرینڈ ٹیچرز الائنس کے زیراہتمام اساتذہ کی اپ گریڈیشن، ڈسٹرکٹ ہیڈماسٹرز کے دوردراز کے علاقوں میں ٹرانسفرز کئے جانے اور دیگر مطالبات کے حق میں چوک نواں شہر تک احتجاجی ریلی نکالی گئی دھرنا دیا گیا۔ احتجاجی ریلی میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے اضلاع سے اساتذہ رہنمائوں نے شرکت کی جبکہ ریلی کے موقع پر اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں ڈیڑ ھ سو فی صد اضافہ اور گذشتہ سات سالوں سے اساتذہ کی اپ گریڈیشن نہ ہونے پر قرارداد مذمت بھی منظور کی گئی اور اس موقع پر 22دسمبر کو ناصر باغ لاہور سے پنجاب اسمبلی تک ریلی اور غیر معینہ مدت کے لئے دھرنا دینے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

ریلی میں سینکڑوں مردو خواتین اساتذہ نے شرکت کی احتجاجی ریلی کی قیادت گرینڈ ٹیچرز الائنس کے مرکزی صدر سید سجاد اکبر کا ظمی ،چیئرمین ظفر جمیل اور پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر رانا الطاف حسین ودیگر رہنمائوں رانا عطاء محمد ،سلطان محمود اختر ، طاہر وڑائچ ،عابد فرید بزدار ،مسعود گجر ، اعجاز سمرا ، رانا دلشاد کے علاوہ خانیوال سے طارق نیازی، لودھراں سے رانا فاروق ،وہاڑی سے رانا ارشاد اور رائو تصور نے قیادت کی اساتذہ رہنمائوں سید سجاد اکبر کاظمی ، ظفر جمیل ، رانا الطا ف حسین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ جب تک اساتذہ کے مطالبات تسلیم نہیں ہوں گے ان کی احتجاجی تحریک جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ حکومت اساتذہ رہنمائوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں پر عملد ر آمد کرنے کی بجائے وعدہ خلافی کر رہی ہے اور الٹا ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹرز کے تبادلے دور دراز کے علاقوں میں کر رہی ہے جس کی جتنی مذمت کی جا ئے وہ کم ہے تما م اساتذہ کی بلاتفریق اپ گریڈیشن کی جائے ہیڈ ماسٹر ز کے دور دراز کے علاقوں میں تبادلے منسوخ کئے جائیں بناولٹ فنڈ جاری کیا جائے ، ڈراپ آئوٹ پر سزائیں ختم کرکے اساتذہ سے بیرونی ڈیوٹیوں کی بیگار لینا بند کی جائے اسی طرح اساتذہ کے دیگر جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں بصورت دیگر اساتذہ راست اقدام پر مجبور ہو جائیں گے ان کا کہنا تھا کہ اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں ڈیڑھ سو فی صد تنخواہوں میں اضافہ اور اساتذہ کی اپ گریڈیشن نہ ہونے پر شدید افسوس کا اظہار بھی کیا گیا اور کہا گیا کہ اگر اساتذہ کے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو وہ تعلیمی اداروں کے سامنے احتجاجی کیمپ بھی لگائیں گے ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں