نریندر مودی پر جنگی جنون سوار ہے،بھارتی وزیراعظم نے گجرات میں قتل وغارت گری کی تھی ، اب کشمیر میں بھی اس کا تسلسل جاری رکھا ہوا ہے

پیپلزپارٹی کے سینئررہنما و سابق گورنرپنجاب سردار لطیف کھوسہ کی ملتان میں میڈیا سے گفتگو

جمعہ 25 نومبر 2016 21:00

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) پیپلزپارٹی کے سینئررہنما و سابق گورنرپنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ نریندر مودی پر جنگی جنون سوار ہے،مودی نے گجرات میں قتل وغارت گری کی تھی اور اب کشمیر میں بھی اس کا تسلسل جاری رکھا ہوا ہے۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کوملتان پریس کلب میں وکلاء رہنمائوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو بنیادی حقوق بھی حاصل نہیں ہیں، حریت رہنمائوں کو نظر بند یا پھر گرفتار کیا جارہا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیریوں کیلئے آواز اٹھائیں ۔بھارتی وزیراعظم پر جنگی جنون سوار ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جان لیں اگر کشمیریوں پر ظلم جاری رکھیں گے تو کشمیر میں جارحیت بڑھتی جائے گی،انہوں نے کہا کہ میں کشمیر کے مسئلہ پراقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور برطانوی وزیر خارجہ کے بیان سے حیران ہوں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں