ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ سوشل ویلفیئر کے زیراہتمام خواتین پرتشددکے عالمی دن کے خلاف واک کاانعقاد

جمعہ 25 نومبر 2016 19:36

ملتان۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء)ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ سوشل ویلفیئر ملتان کے زیراہتمام خواتین پرتشددکے عالمی دن کے خلاف قلعہ کہنہ قاسم باغ سے گھنٹہ گھر تک واک منعقدکی گئی ۔واک کی قیادت ای ڈی اوکمیونٹی ڈویلپمنٹ میاں عبدالغفورنے کی ۔ڈسٹرکٹ آفیسر (ڈی او)نسرین جعفری نے کہاکہ آج خواتین مردں کے شانہ بشانہ ہرشعبے میں کام کرکے معاشی طورپرخودکفیل ہیں۔

(جاری ہے)

جولوگ عورت صنف نازک گردانتے ہوئے کمزور کہتے ہیں دراصل میں وہ لوگ عورت کی قابلیت اورعورت کے وجود کوتسلیم ہی نہیں کرناچاہتے اورخواتین کومختلف نوعیت کے تشدد کاسامنا کرناپڑتاہے۔انہوںنے کہاکہ واک منعقد کرنے کامقصد خواتین پرتشدد کی روک تھام کیلئے مزید عملی اقدامات کئے جائیں ۔اس موقع پرسوشل ویلفیئر آفیسر رانا محمودجاوید،سمارا شیریں ،نعیم احمدچشتی ،امتیاز فروزہ اورمسز ثمینہ قادرسمیت دیگرشریک تھیں ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں