کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کیخلاف دینی جماعتیں کل جمعہ کو ملک گیر یوم احتجاج ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات نومبر

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 24/11/2016 - 20:06:50 وقت اشاعت: 24/11/2016 - 20:06:50 وقت اشاعت: 24/11/2016 - 20:06:50 وقت اشاعت: 24/11/2016 - 20:06:50 وقت اشاعت: 24/11/2016 - 20:05:33 وقت اشاعت: 24/11/2016 - 20:05:33 وقت اشاعت: 24/11/2016 - 20:05:33 وقت اشاعت: 24/11/2016 - 20:05:33 وقت اشاعت: 24/11/2016 - 20:05:33 وقت اشاعت: 24/11/2016 - 20:05:32 وقت اشاعت: 24/11/2016 - 20:03:30
پچھلی خبریں - مزید خبریں

ملتان

کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کیخلاف دینی جماعتیں کل جمعہ کو ملک گیر یوم احتجاج منائیں گی،جماعة الدعوة کی اپیل پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے

ْملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 نومبر2016ء)کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کیخلاف دینی جماعتیں کل جمعہ کو ملک گیر یوم احتجاج منائیں گی۔جماعةالدعوة پاکستان کی اپیل پربھارتی فوج کی طرف سے کنٹرول لائن پربھارتی جارحیت کیخلاف آج جمعہ کو ملک گیر یوم احتجاج منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں لاہور، اسلام آباد، ملتان، کراچی، کوئٹہ اورپشاورسمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

ملتان میں جماعة الدعوة کے زیراہتمام سہ پہر3بجے چوک کچہری پراحتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بھارتی جارحیت کیخلاف دینی وسیاسی جماعتیں جمعہ کو احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں کا انعقاد کریں گی۔دوسری طرف جماعةالدعوة کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعیدنے علماء کرام اور دینی جماعتوں کے قائدین سے اپیل کی ہے کہ وہ خطبا ت جمعہ میں بھارتی جارحیت کو موضوع بنائیں اور قوم کو وطن عزیزپاکستان کیخلاف بھارتی سازشوں اوردہشت گردی سے آگاہ کیا جائے۔

کنٹرول لائن پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہریوں کی مختلف شہروں میں غائبانہ نماز جنازہ بھی اد ا کی جائے گی۔ امیر جماعةالدعوة حافظ محمد سعید کی طرف سے ملک بھر میں تمام ضلعی ذمہ داران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ کنٹرول

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

24/11/2016 - 20:05:33 :وقت اشاعت