فلائی دبئی کے کنٹری منیجر کی ایم سی سی آئی آمد وبریفنگ

بدھ 23 نومبر 2016 23:20

ْملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) ایوان تجارت وصنعت ملتان کے سینئر نائب صدر میاں بختاور تنویر شیخ سے ایوان تجارت وصنعت ملتان( ایم سی سی آئی) میں فلائی دبئی ائیر لائن کے کنٹری منیجر پاکستان مسٹر وجے کمار نے ملاقات کرتے ہوئے بزنس کمیونٹی کو فلائی دبئی کی جانب سے ویزہ ، کارپوریٹ اور دیگر سفری سہولیات دینے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بتایا۔

(جاری ہے)

میاں بختاور تنویر شیخ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلائی دبئی بزنس کمیونٹی کے لیے مختلف پیکیج اور سہولیات دے تاکہ بزنس اور مطالعاتی دوروں پر جانے والے زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے فائدہ اٹھائیں۔ ملاقات کے موقع پر ملتان ایوان کی جانب سے ممبر مجلس عاملہ میاں شفیع انیس شیخ ، سیکرٹری جنرل خرم جاوید ، فلائی دبئی کے کمرشل منیجر مرزا عاطف بیگ کوارڈینیشن منیجر عرفان وحید ، سیلز ایگزیکٹو محمد ناصر ریاض بھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں