ہم بوڑھے اور پی ٹی وی جوان ہوگیا،ثریاملتانیکر کا پی ٹی وی کی سالگرہ پر اظہارخیال

بدھ 23 نومبر 2016 15:16

ہم بوڑھے اور پی ٹی وی جوان ہوگیا،ثریاملتانیکر کا پی ٹی وی کی سالگرہ پر اظہارخیال
ملتان۔23 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء)نامور گلوکارہ ثریا ملتانیکر نے کہاہے کہ پی ٹی وی ہمارے سامنے پھلا پھولا،اس کے پروڈیوسروں اور دیگر کارکنوں نے انتھک محنت کی ۔یہ ادارہ آج کے تمام ٹی وی چینلز کی بنیاد ہے۔ہم نے پاکستان ٹیلی ویژن کو اپنے سامنے ترقی کرتے دیکھا۔اب ہم بوڑھے ہوگئے ہیں لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ پی ٹی وی جوان ہوگیا۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن سنٹر ملتان میں پی ٹی وی کی 52ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ خصوصی شو کی ریکارڈنگ کے دوران مہمان خصوصی کی حیثیت سے اظہارخیال کرتے ہوئے کیا۔شو میں نامور گلوکار نعیم الحسن ببلو ،صدارتی ایوارڈیافتہ براڈکاسٹر قیصرنقوی،ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ایس پی آر میجر تاج محمد،ریڈیوپاکستان کے اسٹیشن ڈائریکٹر آصف خان کھیتران،سابق وفاقی وزیر حسین جہانیاں گردیزی،پاکستان ٹیلی ویژن سنٹر ملتان کے جنرل منیجر سیف الدین ،نامور سرائیکی شاعر مقبول گیلانی،سرائیکی شاعرہ رضوانہ تبسم درانی،کالم نگار ظہوردھریجہ،رضی الدین رضی سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات، فنکاروں،گلوکاروں اورپی ٹی وی ملتان کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ثریا ملتانیکر نے کہاکہ پی ٹی وی پاکستان کی آواز ہے۔یہ ایک ایسا ادارہ ہے جس پر ہمیں فخر ہے کہ ہم اس ٹیم کاحصہ ہیں جس نے اس کی بنیاد رکھی۔سالگرہ شو کی کمپیرنگ شاکرحسین شاکر ،مظہراحسن اور کائنات رضوان نے کی۔پروڈیوسر فرخ خان تھے۔شو میں میڈم ثریاملتانیکر،نعیم الحسن ببلو،عارف خان بابر،ثوبیہ ملک اوردیگر گلوکاروں نے اپنے فن کامظاہرہ کیا۔شو کے آغاز میں پی ٹی وی کی سالگرہ کا کیک کاٹاگیا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں