سپورٹس کی اہمیت کو کسی طور نظرانداز نہیں کیا جاسکتا،وائس چانسلر زکریایونیورسٹی

منگل 22 نومبر 2016 22:55

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء)وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرطاہر امین نے کہاہے کہ سپورٹس کی اہمیت کو کسی طور پر نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔یونیورسٹی کے ملحقہ کالجز کے جو بھی سپورٹس کے مسائل ہیں وہ سپورٹس کمیٹی کو تحریری طور پر بھجوادیں ان کو ترجیحاتی بنیادوں پر حل کریں گے ۔زکریایونیورسٹی میں سالانہ سپورٹس جنرل میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ علم کی دنیا ہو یا سپورٹس کی ہر صورت اپنی کارکردگی میں انفرادیت لائیں۔

انہوں نے کہاکہ اکیڈمکس اور سپورٹس میں ایک توازن ہونا چاہیے طلباء طالبات ہر وقت اپنے آپ کو مصروف رکھیں۔انہوں نے گرلز سپورٹس کو بہت سراہا۔ پروفیسر ڈاکٹر عذرا اصغر علی نے کالجوں کی حوصلہ افزائی کی اور پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف نے میٹنگ ایجنڈے بارے بریف کیا۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں پروفیسر ڈاکٹر عذرا اصغر علی انچارج سپورٹس اینڈ گیمز ، پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف ، پریذیڈنٹ ایف ایس اے بھی موجود تھے۔

اس موقع پر جیتنے والے کالجوں کو ٹرافیاں دی گئیں۔ وویمن یونیورسٹی اور گورنمنٹ ڈگری کالج بورے والا 74 نمبرز دونوں برابر ، 54 پوائنٹ کے ساتھ بی زیڈ یو سیکنڈ پوزیشن حاصل کی․ سمیرا بتول بیسٹ اتھلیٹ اور رمشا بتول کو بہترین کھلاڑی تیکوانڈو ، مصباح مقبول کو بھی بہترین کھلاڑی تیکوانڈو قرار دیا دیا اور میڈلز سے نوازا گیا۔ اس اجلاس میں مس عابدہ خان ، سعدیہ عمران ، میمونہ جاوید نے بھی شرکت کی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں