ملتان ،سٹیٹ بینک کے باہرنئے نوٹوں کے لین دین پرتصادم ،کلمہ چوک میدان جنگ بن گیا

منگل 30 جون 2015 18:44

ملتان ۔30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) سٹیٹ بینک کے باہرنئے نوٹ کاکاروبار عروج پرپہنچ گیا،منگل کی صبح نئے نوٹوں کاکاروبارکرنیوالے سٹیٹ بینک کے باہر آپس میں لڑپڑے۔گھونسوں اورمکوں کاآزادانہ استعمال کیاگیا۔جس کے بعد کلمہ چوک اورسٹیٹ بینک کے سامنے کاعلاقہ میدان جنگ بن گیا۔اس موقع پرپولیس نے مداخلت کرکے صورتحال پرقابوپایااورہنگامہ آرائی کرنے والوں کومنتشرکردیا۔

(جاری ہے)

اس دوران ٹریفک بلاک ہوگئی اورچوک کچہری کی طرف جانے والی سڑکوں پرگاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔عیدکی آمدپرہرسال سٹیٹ بینک کے باہرنئے نوٹو ں کاکاروبارعروج پرپہنچ جاتاہے ۔سٹیٹ بینک حکام کے مطابق بنک سے شناختی کارڈدیکھانے پرنئے نوٹوں کی ایک کاپی جاری کی جاتی ہے ۔اس وقت صارفین میں10اور20روپے کے نوٹوں کی طلب بہت زیادہ ہے ۔نوٹوں کاکاروبارکرنے والے مختلف افرادکے ذریعے نوٹوں کی ایک سے زیادہ کاپیاں حاصل کرکے مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں ۔بنک انتظامیہ کے مطابق بینک کے باہر نوٹوں کاکاروبارکی روک تھام پولیس اورانتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں