سفید مکھی کپاس میں وائرس کی بیماری کوایک پودے سے دوسرے پودوں تک پھیلانے کا ذریعہ بنتی ہے ،محکمہ زراعت
منگل 30 جون 2015 18:42
ملتان ۔30 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) سفید مکھی کپاس میں وائرس کی بیماری کو ایک پودے سے دوسرے پودوں تک پھیلانے کا ذریعہ بنتی ہے۔محکمہ زراعت ملتان کے ترجمان کے مطابقجون جولائی ، اگست کے مہینوں میں کپاس کی فصل پر سفید مکھی کا حملہ بڑھ جاتا ہے لہٰذا ان مہینوں میں کاشت کار فصل کی ہفتہ میں دوبار پیسٹ سکاؤٹنگ کریں۔سفید مکھی کے میزبان پودوں میں بھنڈی، تمباکو، آلو، بینگن، حلوہ کدو، کھیرا ، تر ، کریلا ، ٹماٹر ،لیہلی ، ٹینڈا ، تربوز ، خربوزہ ، سورج مکھی، کرنڈ ، مرچ ، گارڈینا اور لینٹانا زیادہ اہم ہیں۔
کپاس کی فصل میں مناسب وقت پر ٹریکٹر سے ہل یاجڑی بوٹیوں کی تلفی کے لیے تیار کردہ مخصوص روٹا ویٹر چلا کر ان جڑی بوٹیوں کو تلف کریں۔گر م اور خشک موسم میں کپاس کی فصل پر سفید مکھی کا حملہ بڑھ سکتا ہے ۔(جاری ہے)
سفید مکھی مکمل پر دار بہت چھوٹے جسم پر مشتمل ہلکے زردی مائل رنگ کا کیڑا ہے جو سفید رنگ کے پوڈر سے ڈھکا ہوتا ہے اس لیے اس کیڑے کا رنگ سفید نظر آتا ہے ۔
یہ کیڑاکپاس کی فصل میں تین طرح سے نقصان کا باعث بنتا ہے ۔ بالغ اور بچے رس چوس کر پودے کو کمزور کردیتے ہیں ۔ رس چوسنے کے علاوہ سفید مکھی میٹھا لیسدار مادہ بھی خارج کرتی ہے جس پر سیا ہ رنگ کی اُلی لگ جانے سے پودے کے حملہ شدہ حصے سیاہ ہوجاتے ہیں۔ ضیائی تالیف میں رکاوٹ کے باعث پودے اپنی خوراک کی تیاری کاعمل صحیح طریقے سے سرانجام نہیں دے پاتے اور پودے کمزور ہوجاتے ہیں۔ پانچ بالغ یا بچے فی پتہ یا دونوں ملا کر پانچ فی پتہ سفید مکھی معاشی نقصان کی حد ہیں۔معاشی نقصان کی حد تک پہنچنے کی صورت میں سفید مکھی کے تدارک کے لیے ڈایا فینتھیوران 50فیصد ایس سی 200ملی لیٹر یا پائری پروکسی فن 10.8فیصد ای سی 500ملی لیٹر یا تھا یا کلوپرڈ 48فیصد ایس سی 125ملی لیٹر یا اسیٹا میپرڈ 20فیصد ایس ایل 125ملی لیٹر فی 100لیٹر پانی میں ملا کر کپاس کی فصل پر سپرے کریں۔ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی اہم شاہراہوں پر تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری
عوام کو سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے لیے منڈیوں سے عام مارکیٹ میں سپلائی چین کو سختی سے مانیٹر کیا ..
ملتان: چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے زیر اہتمام بچوں کے تحفظ کے لیے آگاہی واک کا انعقاد
ملتان ،ریسکیو 1122 نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 307افراد کوریسکیو کیا
ملتان،شعبہ انگریزی کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر میمونہ کو قائداعظم گولڈمیڈل سے نوازاگیا
انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،ڈپٹی کمشنر ملتان
پی ایچ اے ملتان کا پھل دار درختوں کی شجر کاری کا سلسلہ جاری
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلودرہے گا،محکمہ موسمیات
ملتان، واسا ملتان کا نادہنگان کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری
ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال
سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائی ،ملتان میں غیر قانونی استعمال پر متعدد گھریلو اور کمرشل کنکشن منقطع
پی او سٹاف کا اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، 210 مجرمان گرفتار
ملتان سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس