عمران خان کے پاس جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش کرنے کیلئے دھاندلی کے ثبوت ناکافی ہیں  جاوید ہاشمی

جوڈیشل کمیشن بہت اہم ہے، عمران خان بچوں والی باتیں نہ کریں  جسٹس وجیہہ کو ہٹانا گھناؤنا فعل ہے سینئر سیاستدان جسٹس ریٹارئرڈ وجیہ الدین کی ساری زندگی آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے گزری ہے جو قوم کا سرمایہ ہے  میڈیا سے گفتگو

اتوار 26 اپریل 2015 17:33

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2015ء) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش کرنے کیلئے دھاندلی کے ثبوت ناکافی ہیں ، جوڈیشل کمیشن بہت اہم ہے، عمران خان بچوں والی باتیں نہ کریں  جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ سب کو ماننا پڑیگا وہ ملتان میں ایک پولیس افسر کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ ان کے پاس دھاندلی کے اتنے ثبوت ہیں کہ وہ اونٹ پر لاد کر کمیشن کے سامنے جائیں گے، عمران خان ، شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین اس ملک کے نوجوانوں کے مستقبل سے نہ کھیلیں ۔ انہوں نے کہا کہ نیوٹرل ایمپائر تلاش کرنے والے عمران خان نے اس شخص کو اپنے پارٹی ٹربیونل سے ہٹا دیا جو پوری دنیا میں احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں  جسٹس ریٹارئرڈ وجیہ الدین کو ہٹا کر عمران خان نے گھناؤنا فعل کیا ہے، یہ عمران خان کی زندگی کا غلط فیصلہ ہے، عمران خان خود کو ہر چیز سے بالاتر سمجھتے ہیں  جسٹس ریٹارئرڈ وجیہ الدین کی ساری زندگی آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے گزری ہے جو قوم کا سرمایہ ہے۔ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ سب کو ماننا پڑے گا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں