عمران خان اور شاہ محمود قریشی نوجوانوں کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں، جاویدہاشمی

عمران خان کو جسٹس (ر) وجیہہ الدین کو الیکشن ٹریبونل سے ہٹا نے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔میڈیا سے گفتگو

اتوار 26 اپریل 2015 16:25

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2015ء) : پاکستان تحریک انصاف کے سابق صدر اور سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ عمران خان، شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین نوجوانوں کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کا قیام عمران خان کے مطالبے کے بعد ہی عمل میں آیا، عمران خان بچکانہ باتیں نہ کریں انکے پاس دھاندلی کے ناکافی ثبوت ہیں لیکن جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ سب کو ماننا پڑے گا۔

جاوید ہاشمی نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان، نائب صدر شاہ محمود قریشی اور جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین نوجوانوں کے مستقبل سے کھیل ر ہے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے جسٹس (ر) وجیہہ الدین کو تحریک انصاف کے الیکشن ٹریبونل سے ہٹا کربڑی غلطی کی ہے جس کا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑے گا

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں