عمران خان کے پاس دھاندلی کے ثبوت ناکافی ہیں، جاوید ہاشمی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 26 اپریل 2015 15:28

عمران خان کے پاس دھاندلی کے ثبوت ناکافی ہیں، جاوید ہاشمی

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اپریل۔2015ء) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش کرنے کے لئے دھاندلی کے ثبوت ناکافی ہیں ، جوڈیشل کمیشن بہت اہم ہے، عمران خان بچوں والی باتیں نہ کریں۔ یہ بات جاوید ہاشمی نے ملتان میں ایک پولیس افسر کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ ان کے پاس دھاندلی کے اتنے ثبوت ہیں کہ وہ اونٹ پر لاد کر کمیشن کے سامنے جائیں گے، عمران خان ، شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین اس ملک کے نوجوانوں کے مستقبل سے نہ کھیلیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیوٹرل ایمپائر تلاش کرنے والے عمران خان نے اس شخص کو اپنے پارٹی ٹربیونل سے ہٹا دیا جو پوری دنیا میں احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں، جسٹس ریٹارئرڈ وجیہ الدین کو ہٹا کر عمران خان نے گھناؤنا فعل کیا ہے، یہ عمران خان کی زندگی کا غلط فیصلہ ہے، عمران خان خود کو ہر چیز سے بالاتر سمجھتے ہیں، جسٹس ریٹارئرڈ وجیہ الدین کی ساری زندگی آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے گزری ہے جو قوم کا سرمایہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں