لاہور ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طورپر چوبیس سنگل،نو ڈویژن بنچز تشکیل دے دیے گئے۔

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 23 جولائی 2016 11:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 جولائی۔2016ء) رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری عدالتی روسٹر کے مطابق ہائیکورٹ پرنسپل نشست کے لئےچھ ڈویژن اورسترہ سنگل بنچز تشکیل دیے گئے ہیں۔ راولپنڈی کے علاقائی بنچ کے لئےایک ڈویژن،دو سنگل بنچ اور ملتان کے علاقائی بنچ کے لئےتین سنگل اورایک ڈویژن بنچ تشکیل دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بہاولپور کے علاقائی بنچ کے لئےایک ڈویژن اور دو سنگل بنچز تشکیل دیے گئے ہیں۔ نو تشکیل شدہ بنچز آئندہ ہفتے اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات کے علاوہ آئینی پٹیشنز، اندراج مقدمہ،سروسز،فیملی مقدمات اور ضمانتوں کی درخواستوں کی سماعت کریں گے۔ عدالتی چھٹیوں کے باعث خصوصی اور عمومی نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے لئےخصوصی بنچز تشکیل نہی دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں