میری شادی کی فکر چھوڑ دیں جب وقت آئے گا تو یہ فریضہ بھی پورا کر لوں گی ‘ اداکارہ میرا

جمعہ 29 مئی 2015 12:59

میری شادی کی فکر چھوڑ دیں جب وقت آئے گا تو یہ فریضہ بھی پورا کر لوں گی ‘ اداکارہ میرا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم میں جذبہ ایثار کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے جو مشکل وقت میں اپنے اور دوسروں کے ساتھ بھی بغیر تفریق کے بھلائی کے کاموں میں پیش پیش ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے سیالکوٹ میں غریبوں کے لئے ہسپتال کا پراجیکٹ شروع کر رکھا ہے جس کے لئے مجھے بھرپور مالی تعاون کی ضرورت ہے تاکہ میں ہسپتال کا منصوبہ جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچا سکوں ۔

اداکارہ میرا نے کہا کہ یہ میری ذات کا نہیں بلکہ انسانیت کا معاملہ ہے جس طرح پاکستانی عوام اور دنیا بھر سے لوگوں نے عمران خان کے ہسپتال میں مدد کی تھی اسی طرح مخیر حضرات اس نیک کام میں میرے ساتھ شریک ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ شوبز سرگرمیاں جاری رکھوں گی مگر اس وقت میری توجہ ہسپتال پر مرکوز ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری شادی کی فکر چھوڑ دیں جب وقت آئے گا تو یہ فریضہ بھی پورا کر لوں گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں