فلمسٹار ثناء کی 40لاکھ کے خطیر معاوضے کی آفر کے باوجود بھارتی ڈرامہ سیریل میں کام کرنے سے معذرت

جمعہ 29 مئی 2015 12:58

فلمسٹار ثناء کی 40لاکھ کے خطیر معاوضے کی آفر کے باوجود بھارتی ڈرامہ سیریل میں کام کرنے سے معذرت

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) فلمسٹار ثناء نے 40لاکھ کے خطیر معاوضے کی آفر کے باوجود بھارتی ڈرامہ سیریل میں کام کرنے سے معذرت کر لی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فلمسٹار ثناء کو بھارت میں بننے والی نئی ڈرامہ سیریل میں مرکزی کردار کے لئے پیشکش کی گئی جس کے لئے انہیں 40لاکھ روپے معاوضے کی آفر کی گئی مگر ثناء نے بھارتی ڈرامہ سیریل میں کام کرنے سے معذرت کا اظہار کرتے ہوئے جواب دیا کہ ابھی میرا بیٹا چھوٹا ہے اور اس کے ساتھ پاکستان میں میری متعدد ڈرامہ سیریلز بھی زیر تکمیل ہیں جس کی وجہ سے میں کسی اور پراجیکٹ پر کام نہیں کر سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ میری پہلی ترجیح میرے شوہر اور بچے ہیں جس کے بعد ہی میں کوئی دوسرا فیصلہ کرتی ہوں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں