اداکار شان نے 43 ویں سالگرہ منائی

پیر 27 اپریل 2015 11:52

اداکار شان نے 43 ویں سالگرہ منائی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے اپنی زندگی وقف کرنے والے معروف اداکار و ہدایتکار شان نے اپنی 43 ویں سالگرہ منائی ۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر لاہور میں ایک سادہ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ان کی فیملی اور اہلخانہ کے ممبران نے شرکت کی ۔ میڈیا سے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے اداکار شآن نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں فلم انڈسٹری کے لئے پیدا ہوا تھا انڈسٹری کے لئے میں نے بے تحاشا کام کیا جو عوام نے پسند کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان دنوں میں مختلف فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوں جبکہ میری فلم یلغار کاآخری ایکشں سپیل باقی رہ گیا ہے انہوں نے کہا کہ سوات میں اس آخری سپیل کی شوٹنگ کے بعد فلم کی پوسٹ پروڈکشن کاآغاز کروں گا انہوں نے کہا کہ یلغار پاکستانی فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے بجٹ کی فلم ہے پاکستان میں اتنے بڑے بجٹ کی فلم ابھی تک نہیں بنی انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کبھی مردہ نہیں ہوئی جو لوگ یہ کہتے ہیں وہ بڑی غلطی پر ہیں ہر شعبے میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں اور یہی ہماری انڈسٹری کے ساتھ بھی ہوا ہے انہوں نے کہا کہ اب پڑھے لکھے لوگوں کے آگے آنے کی وجہ سے انڈسٹری میں نمایاں تبدیلی آ رہی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں