لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بادل چھٹ گئے، کراچی میں بارش متوقع

بدھ 4 مارچ 2015 11:13

لاہور/کراچی/پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء) ملک کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد بادل چھٹ گئے ، کراچی سمیت سندھ بھر میں ہلکی بارش متوقع ۔پشاور میں تین روز تک وقفے وقفے سے بارش ہوئی تو سردی واپس لوٹ آئی۔ سرد ہواوٴں کے ساتھ سورج کی کرنوں سے نظارے دھلے دھلے نظر آئے۔

(جاری ہے)

لاہور میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی رہی تاہم اس کے ساتھ چلنے والی ٹھنڈی ہوا نے موسم میں خوشگوار خنکی پیدا کر دی جبکہ رات کو آسمان پر گہرے بادل چھانے کا امکان ہے ادھر کراچی سمیت سندھ بھر میں ہلکی بارش متوقع ہے۔

ملکہ کوہسار مری میں برفباری کے بعد سورج کی سنہری کرنوں نے قدرتی نظاروں کو سحر انگیز بنا دیا۔ آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں بھی برفباری کے سلسلے کے بعد دھوپ نکل آئی۔ موسم کا حال بتانے والوں نے کہاہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے میں مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن ، کشمیر ، گلگت بلتستان اور بالائی پنجاب میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں