چوہدری محمد سرور کا استعفیٰ پانی کا پہلا قطرہ ، وزیر پانی و بجلی اور وزیرپٹرولیم بھی مستعفی ہوں‘ میاں کامران سیف
جمعہ 30 جنوری 2015 12:06
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کا استعفیٰ بارش کا پہلا قطرہ ہے ۔انہوں نے گزشتہ روز اپنے بیان میں درست کہاتھا کہ "حکومت ہر شعبے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے"،تھوڑے دنوں بعد ہی پٹرولیم اور بجلی کے شدید ترین بحران نے ان کی بات سچ ثابت کردی ۔
وزیر پانی و بجلی اور وزیر پٹرولیم بھی بجلی اور پٹرول بحران کی ذمہ داری قبول کرکے مستعفیٰ ہوں۔انہوں نے کہا کہ گورنر حکومت پنجاب کی کارکردگی پر ہمیشہ سچ بولتے تھے جو حکمرانوں کو ناگوار گذرتا تھا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کے استعفیٰ سے خدمت کے تمام دعوے غلط ثابت ہوئے ۔(جاری ہے)
حقیقت یہی ہے کہ پنجاب میں لینڈ مافیا گورنر سے زیادہ طاقتور ہے گورنر پنجاب بھی لینڈ مافیا سے اپنی زمینیں خالی نہیں کرواسکے۔
لینڈ مافیا اتنا طاقتور ہے کہ پنجاب حکومت کے بہت سے سکولوں پر قابض ہے حکومت پوری مشینری اور طاقت کے باوجو د سرکاری سکول بھی لینڈ مافیا سے خالی نہیں کرواسکی۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے تمام دعوے غلط ثابت ہوئے چوہدری پرویز الہٰی کا دور حقیقی خدمت کا دور تھا پنجاب حکومت کے ترجمان چوہدری پرویز الٰہی کے سچ پرصر ف الزام تراشی کرتے ہیں وہ حکومت کو مشورہ دیں گے بجلی بحران اور پٹرولیم بحران کے ذمہ دار بھی مستعفیٰ ہوں اور پنجاب سے لینڈ مافیا کا خاتمہ کروائیں جو پنجاب حکومت پر بدنما داغ ہے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا دورہ، لاہور رنگ روڈ کی سدرن لوپ کا بھی ..
لاہور ، شالیمار باغ میں دو روزہ ثقافتی کھیلوں کے پروگرام کا انعقاد
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ..
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء
لاہور پولیس کے زیرِانتظام کمپلینٹ سیل کے ذریعے شہریوں کومسلسل خدمات فراہم کی جا رہی ہیں
گندم کی خریداری ، جماعت اسلامی کے زیراہتمام پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی کیمپ
سیاسی جماعتیں، ادارے آئین کی تابعداری کیلئے تیار ہیں تو گریٹر ڈائیلاگ کا آغاز ہوسکتا ہی: حافظ نعیم ..
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز ،ہاکی فائنل میں گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی اور سپیرئیر یونیورسٹی مدمقابل ..
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قذافی سٹیڈیم میں قومی کرکٹ ٹیم کا مختصر ٹریننگ کیمپ شروع
روٹیشن کی وجہ سے ٹیم کا کمبی نیشن بن گیا ہے،ہمارا ٹارگٹ ورلڈ کپ جیتنا ہے‘پاکستان کرکٹ ٹیم
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف