قومی ترانے کے خالق،معروف شاعر ابو الاثر حفیظ جالندھری کو اس دنیا سے رخصت ہوئے بتیس برس بیت گئے

ہفتہ 20 دسمبر 2014 12:21

لاہور،جہانیاں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) قومی ترانے کے خالق،معروف شاعر ابو الاثر حفیظ جالندھری کو اس دنیا سے رخصت ہوئے بتیس برس بیت گئے ان کی32ویں برسی21دسمبراتوار کو ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی اس دن کے حوالے سے مسلم لیگ اور دیگر جماعتوں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین حفیظ جالندھری کی ادبی و ملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے جبکہ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی اس موقع پر مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اخبارات میں خصوصی مضامین شائع ہوں گے جبکہ الیکٹرانک میڈیا سے خصوصی پروگرام نشر ہوں گے۔

ابوالاثر حفیظ جالندھری 14جنوری 1900ء کو بھارت کے علاقہ جالندھر میں پیدا ہوئے آزادی کے بعد انہوں نے لاہور کی جانب نقل مکانی کی۔

(جاری ہے)

حفیظ جالندھر ی معروف شاعر اور نثر نگار تھے ان کی شاعری مذہبی ،حب الوطنی اور لوک گیتوں پر مشتمل تھی ۔ انہوں نے پاکستان کا قومی ترانہ تخلیق کر کے شہرت حاصل کی۔حفیظ جالندھر ی نے اگرچہ کسی تعلیمی ادارے سے اسناد حاصل نہیں کیں انہوں نے صرف رسمی تعلیم حاصل کی لیکن تعلیم کی اس کمی کو انہوں نے بھرپور مطالعہ اور ریاضت سے پورا کیا اور اپنی تعلیمی استعداد بڑھائی ۔

انہوں نے اپنی محنت اور لگن سے نامور شعراء میں جگہ بنا لی اس سلسلے میں انہیں اعلیٰ تعلیم یافتہ فارسی کے عظیم شاعر مولاناغلام قادر بلگرامی کی سرپرستی حاصل رہی ہے۔حفیظ جالندھری کو تمغہ حسن کارکردگی اور ہلال امتیاز سے نوازا جا چکا ہے۔ابوالاثر حفیظ جالندھری 21 دسمبر 1982ء کو 82برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں