لاہور : کوٹ لکھپت جیل اور اطراف میں سیکورٹی ہائی الرٹ

ہفتہ 20 دسمبر 2014 11:59

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) فیصل آبااد سنٹرل جیل میں دو دہشتگردوں کو پھانسی دیے جانے کے بعدلاہور میں بھی قید چار ہشت گردوں کو پھانسی دیے جانے کا امکان ہے۔لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں اور اس کے چاروں اطراف سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

(جاری ہے)

لاہور کی سنٹرل جیل کے چاروں اطراف رینجرز اورپولیس کی نفری میں اضافہ کر دیا گیا ہے ، قریبی آبادیوں کو جانے والے راستوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔جیل کی طرف جانے والے تمام راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ قریبی رہائشی علاقوں کے مکینوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں