گہرے غم ،صدمے میں ہوں، معصوم بچوں کا قتل عام وحشی پن ہے‘ دعائیں بچوں کے ماں باپ کیساتھ ہیں،فواد خان

ہفتہ 20 دسمبر 2014 11:27

گہرے غم ،صدمے میں ہوں، معصوم بچوں کا قتل عام وحشی پن ہے‘ دعائیں بچوں کے ماں باپ کیساتھ ہیں،فواد خان

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) سانحہ پشاور پر پاکستانی اداکاروں کی جانب سے بھی شہادت پانیوالے بچوں کے والدین کیساتھ تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک ٹوئٹ میں پاکستانی اداکار فواد خان نے لکھا میں گہرے غم اور صدمے میں ہوں‘ معصوم بچوں کا قتل عام وحشی پن ہے‘ میری دعائیں ان بچوں کے ماں باپ کیساتھ ہیں۔ پاکستانی فنکار ماہرہ خان نے اپنے رد عمل میں لکھاسب سے چھوٹے تابوت سب سے بھاری بھی ہوتے ہیں‘ یہ نفرت انگیز لوگوں کی بزدلانہ حرکت ہے۔ پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی نے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا‘ ان لوگوں نے یہ ثابت کر دیا کہ اللہ ان کی طرف نہیں ہے کیونکہ دنیا کے مستقبل کو مارنا اللہ نے نہیں سکھایا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں