محبت ایک خوبصورت جذبہ ہے ،لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا ‘ خوشبو

جمعہ 31 اکتوبر 2014 12:06

محبت ایک خوبصورت جذبہ ہے ،لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا ‘ خوشبو

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ شوبز میں کامیابی کے لئے خوبصورتی اضافی خوبی ہے مگر جب اداکار میں اداکاری کے جراثیم ہوں تو سونے پر سہاگے والی بات ہے ، اچھا اداکار اپنی بہترین صلاحیتوں سے جلد اپنے آپ کو منوا لیتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے خوشبو نے کہا کہ محبت ایک خوبصورت جذبہ ہے جس کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا ۔ زندگی میں محبت ضرور ی ہے ، میں نے جس سے محبت کی وہ میرا شوہر ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں غیر ضروری باتوں میں پڑ کر اپنا وقت ضائع نہیں کرتی اور اپنے اصولوں پر کسی سے سمجھوتہ نہیں کرتی ، زندگی میں کامیابی کے لئے انسان کو اچھے اور بامقصد اصول بنانے چاہیے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں