عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ، عوام کی حکومت سے ریلیف فراہم کرنے کی اپیل

جمعہ 31 اکتوبر 2014 11:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مناسب کمی نہیں کی گئی، عوام نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انہیں ریلیف فراہم کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت80 ڈالر فی بیرل تک گر چکی ہے تاہم اوگرا نے اس مناسبت سے پٹرول کی قیمت میں کمی کی سفارش نہیں کی، شہریوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہو تو سارا بوجھ عام آدمی پر ڈال دیا جاتا ہے اب بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں صرف 10 فیصد کمی کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انرجی امور کے ماہرین کہتے ہیں کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی سے جہاں 3ارب ڈالر سالانہ درآمدی بل کم ہو گا وہیں مہنگائی کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمت بڑھنے پر ٹرانسپورٹ کرائے اور دیگر اشیا مہنگی کر دی جاتی ہیں لیکن کمی کی صورت میں قیمتوں پر کوئی فرق نہیں پڑتا، حکومت کو چاہئے کہ وہ اس سلسلے میں مانیٹرنگ کا مناسب نظام لائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں