زیبا بختیار 5نومبر کواپنی زندگی کی 52ویں سالگرہ منائینگی

جمعہ 31 اکتوبر 2014 11:36

زیبا بختیار 5نومبر کواپنی زندگی کی 52ویں سالگرہ منائینگی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 اکتوبر۔2014ء ) اداکارہ زیبا بختیار 5نومبر کواپنی زندگی کی 52ویں سالگرہ منائیں گی ۔ وہ 1962 میں کوئٹہ میں پیدا ہوئی اورانہوں نے اپنی شوبز زندگی کا آغاز پی ٹی وی پر پیش کئے جانے والا ڈرامہ سیریل ”انار کلی “ سے کیا تھا۔زیبا بختیار کی خوبصورتی کودیکھتے ہوئے بھارتی پروڈیوسر اور ہدایتکارندھیر کپور نے انہیں اپنی فلم” حناء“ میں کاسٹ کیا اور فلم کامیابی سے ہمکنار ہوئی ۔

(جاری ہے)

بعدازاں ان کو پاکستانی فلم” سرگم“میں ہیروئن کاسٹ کیا گیا اور ان کے مد مقابل عدنان سمیع کو ہیرو کا کردار دیا گیا فلم کے دوران ہی دونوں کا عشق پروان چڑھنے لگا اورفلم کی نمائش کے بعد دونوں نے شادی کرلی تاہم بعد میں کچھ وجوہات کی بنا پرمیاں بیوی کا رشتہ برقرار نہ رہ سکا ۔زیبا بختیار آج کل پاکستا ن میں بطور پروڈیوسر فلمیں بھی بنارہی ہیں اورحال ہی میں انکی فلم ”مشن 021“ریلیز ہوئی۔اداکارہ زیبا بختیار سابق اٹارنی جنرل یحی بختیار( مرحوم) کی صاحبزادی ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں