جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا اس خطہ میں امن کا قیام ممکن نہیں، راشدہ یعقوب شیخ

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 12:45

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ بھارت نے پچھلے بارہ برسوں میں اس خطہ کا امن کا تباہ کررہا ہے، کشمیر میں بھارت سرکار کی ریاستی دہشت گردی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر صرف کشمیریوں کا ہی نہیں پاکستان کے لئے بھی زندگی اور موت کا مسئلہ بن چکا ہے۔

پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں کو کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑے گی۔ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا اس خطہ میں امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے پاکستان کے وجود کو کبھی دل سے تسلیم نہیں کیا۔وہ چاہتا ہے کہ ہمارے دریاؤں سے بجلی پیدا کر کے اپنی فیکٹریوں میں سستی اشیاء تیار کرے اور پاکستان کو بھارتی منڈی بنا دیا جائے۔

(جاری ہے)

یہ سب کچھ بھارت بڑی طاقوں کی شہ پر کر رہا ہے لیکن افغانستان میں شکست کے بعد یہ طاقتیں بھارت کی پشت پناہی کے قابل نہیں ر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مسئلہ کشمیر‘ کنٹرول لائن پر جارحیت اور دیگر امور پر بھارت کے کسی دباؤ میں نہیں آ ئے گا۔انڈیا آٹھ لاکھ فوج کے ذریعہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے تو دوسری طرف حریت قائدین کو مسلسل پابند سلاسل رکھا جارہا ہے اور انہیں عیدین کی نمازیں ادا کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جارہی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں