ٹیلی ناراورسام سنگ کا گلیکسی نوٹ 4متعارف کروانے کا اعلان،گلیسی نوٹ فور کی خریداری کیساتھ صارفین کو 6 ماہ کیلئے مفت انٹرنیٹ فراہم کیا جائیگا

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 12:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) ٹیلی نارپاکستان اورسام سنگ الیکٹرانکس نے ملک میں گلیکسی نوٹ 4متعارف کروانے کا اعلان کردیا ۔سام سنگ الیکٹرانکس اور ٹیلی نار پاکستان کی جانب سے گلیکسی نوٹ فور متعارف کروانے کا اعلان لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونیوالی تقریب کے دوران کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں ٹیلی نار پاکستان اور سام سنگ الیکٹرانکس کے عہدیداروں اور نمائندوں نے شرکت کی۔

گلیسی نوٹ فور کی خریداری کیساتھ صارفین کو 6 ماہ کیلئے مفت انٹرنیٹ فراہم کیا جائیگا۔ٹیلی نار پاکستان کے ڈائریکٹر انٹرنیٹ اینڈ ڈیوائسز عمر بن طارق نے کہا کہ ٹیلی نار ہمیشہ صارفین کی بدلتی ضروریات کو مدنظر رکھتا ہے۔سام سنگ پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر جون پارک نے بھی ٹیلی نار کے اشتراک سے فراہم کی جانیوالی پیشکش پر مسرت کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں