7500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 3نومبر کو منعقد ہو گی

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 12:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) ادارہ قومی بچت حکومت پاکستان کے زیر اہتمام 7500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 3نومبر کو منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

مرکز قومی بچت ریجنل ڈائریکٹوریٹ لاہور کے مطابق قرعہ اندازی کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑ روپے کا ایک، دوسراانعام 50لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 93ہزار روپے کے 1696انعامات ہیں۔ مذکورہ قرعہ اندازی میں فی سیریز 1700انعامات دیئے جائینگے ،قرعہ اندازی کے سلسلہ میں تقریب پیر کی صبح 10بجے سٹیٹ بینک آف پاکستان راولپنڈی میں منعقد ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں