25ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 3 نومبر کوہو گی

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) ادارہ قومی بچت کے زیر اہتمام 25ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 3نومبر کو منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

مرکز قومی بچت ریجنل ڈائریکٹوریٹ لاہور کے مطابق قرعہ اندازی کا پہلا انعام 5کروڑروپے کا ایک ، دوسرا انعام ایک کروڑ 50لاکھ روپے کے تین ا ور تیسرا انعام 3لاکھ 12ہزار روپے کے 1696 انعامات ہیں ۔ مذکورہ قرعہ اندازی رواں سال کی 28ویں اور مجموعی طور پر11ویں قرعہ اندازی ہے۔ شفاف کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے 1700 خوش نصیب افراد کا چناؤ کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں