تحریک انصاف نے مرحلہ وار ملک گیر”شٹرڈاﺅن پہیہ جام“ ہڑتال شروع کرنیکا فیصلہ کرلیا

پیر 20 اکتوبر 2014 13:06

تحریک انصاف نے مرحلہ وار ملک گیر”شٹرڈاﺅن پہیہ جام“ ہڑتال شروع کرنیکا فیصلہ کرلیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اکتوبر 2014ء) تحریک انصاف نے حکومت پر دباﺅ بڑھانے کےلئے ”پلان سی“ کے تحت ملک بھر میں مرحلہ وار ”شٹرڈاﺅن ،پہیہ جام“ ہڑتال شروع کرنیکا فیصلہ کر لیا ہے ، محرم الحرام کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری ملکر معاملات کو حتمی شکل دینگے، ق لیگ اور عوامی مسلم لیگ سمیت دیگر اتحادی جماعتیں بھی ہڑتالوں میں شریک ہونگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمران خان آئندہ سال ہر صورت مڈٹرم الیکشن یقینی بنانے کےلئے عوامی تحریک کے ساتھ ملکر حکومت پر دباﺅبڑھانا چاہتے ہیں اور احتجاجی دھرنوں اور احتجاجی جلسوں کے بعد عمران خان اب لاہور اور پنجاب سمیت ملک کے بڑے شہروں میں مرحلہ وار ”شٹرڈاﺅن، پہیہ جام“ ہڑتال کا آغاز کرنا چاہتے ہیں جس کےلئے محرم الحرام کے بعد عمران خان اور طاہرالقادری ملکر معاملات کو حتمی شکل دینگے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں