دوستوں،رشتہ داروں نے سعید اجمل کو عالمی کرکٹ سے علیحدگی کا مشورہ دیدیا

پیر 15 ستمبر 2014 14:18

دوستوں،رشتہ داروں نے سعید اجمل کو عالمی کرکٹ سے علیحدگی کا مشورہ دیدیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی طرف سے معطل پاکستانی سپن باؤلر سعید اجمل کے دوستوں اور رشتہ داروں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے مستقل بنیادوں پر کنارہ کشی کا مشورہ دیدیا۔باؤلر کے دوستوں کا خیال ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے مقرر کی جانے والی 15 ڈگری کی حد کو شاید وہ پورا نہ کر سکیں اس لیے سعید اجمل کو تاحیات یا محدود پابندی سے بچنے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دینا چاہیے۔

سعید اجمل کے آسٹریلیا میں ہونے والے بائیو مکینکس لیب کے ٹیسٹ کے مطابق ان کا بازو 39 ڈگری تک گیا جو کہ کسی طرح بھی مقررہ حد کے قریب نہیں ۔ پی سی بی نے قومی باؤلر کے ایکشن میں درستگی کے لیے کوششیں شروع کر دیں تاہم کرکٹ بورڈ میں کام کرنے والے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی بھی رائے ہے کہ سعید اجمل کے ایکشن کی رپورٹ کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ سعید اجمل کی اب انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہو سکے گی۔

(جاری ہے)

سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے کہا کہ ماضی میں تین کھلاڑیوں محمد آصف محمد عامر اور سلمان بٹ کی سپاٹ فکسنگ میں پانچ پانچ سال کی سزا سے پاکستانی کرکٹ ختم نہیں ہو گئی تھی اسی طرح سعید اجمل کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا انتظار کیے بغیر ہمیں ورلڈ کپ 2015ء کی حکمت عملی تیار کرنی چاہیے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سعید اجمل کے باولنگ ایکشن کی درستگی کے لیے آج نیشنل کرکپ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ دوسری جانب سعید اجمل پر امید ہیں کہ وہ تین سے چھ ہفتے میں اپنے باولنگ ایکشن کو درست کر لینگے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں