عمران خان سیاستدان نہیں سیاسی مسخرے ہیں جو اپنا تھیٹر اپنے کنٹینرمیں چلا رہے ہیں‘ عرفان دولتانہ

پیر 1 ستمبر 2014 14:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ عمر ان خان مغربی ممالک کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرتے رہے ہیں اور مغربی ممالک کی جمہوریتوں کے حوالے دیتے ہیں، وہ یہ بتائیں کہ برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں کتنی بار پارلیمنٹ پر حملہ کیا گیا،کیا آکسفورڈ یونیورسٹی سیاسیات کے پروفیسروں نے عمران خان کو یہی تربیت دی کہ ریاست کے خلاف سول نافرمانی کی تحریکیں چلاؤ اور اہم ریاستی تنصیبات پر دھاوا بولو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو سمیت اور بھی کئی سیاستدان برطانیہ میں زیر تعلیم رہے لیکن انہوں نے تو ہمیشہ آئین اور ریاستی اداروں کا احترام کیا۔ سیاستدان تو پھانسی چڑھ جاتے ہیں لیکن ملکی اداروں کی عزت اور تکریم پر حرف نہیں آنے دیتے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاستدان نہیں سیاسی مسخرے ہیں جو اپنا تھیٹر اپنے کنٹینرمیں چلا رہے ہیں۔عمران خان سیاسی ادا کار ہیں وہ سیاست نہیں ادا کاری کرکے رہے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ ملک بھر کی سیاسی جماعتیں ان کے خلاف متحدہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں