اسلام آباد میں اعلی ترین ریاستی اداروں پر حملہ کرنے کے واقعہ کو سیاہ ترین دن شمار کیا جائیگا‘ رانا بابر حسین

پیر 1 ستمبر 2014 14:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ،وزیراعظم ہاؤس اور پاکستان ٹیلی ویژن جیسے اعلی ترین ریاستی اداروں پر حملہ کرنے کے واقعہ کو پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دن شمار کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ا نہوں نے کہاکہ سیاست کا نام لینے والے کچھ نام نہاد لیڈروں نے آئین اور قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ملک کے اعلی ترین اداروں اور عمارتوں پر حملہ کیا اور ان پر قابض ہونے کی کوشش کی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی دانشمندی کے باعث ملک ایک بڑے سانحہ سے بچ گیا اور حملہ آوروں کو مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہو سکے۔ لاشوں کی سیاست کرنے کے خواہشمند نام نہاد سیاستدانوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یہ واقعات کے بعد پاکستان میں جمہوریت اور ترقی کے ان دشمنوں کو آئین اور جمہوریت کی بات کرنا زیب نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا کونسا قانون یا اخلاقیات جتھے بنا کر پارلیمنٹ اور وزیراعظم ہاؤس پر حملہ کرنے اور قابض ہونے کی کوشش کرنے کی اجازت دیتا ہی؟

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں