عمران خان اور طاہر القادری کے کارکنوں نے ریاستی املاک پر دھاوا بول کر بدترین مثال قام کی ‘ راشدہ یعقوب شیخ

پیر 1 ستمبر 2014 14:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری کے کارکنوں نے ریاستی املاک پر دھاوا بول کر بدترین مثال قام کی،جمہوریت کی تاریخ میں اس سے بد تر مثال نہیں ملتی، یہ حملہ نہ صرف حکومتی اور ریاستی املاک پر کیا گیا بلکہ جمہوریت اور 20 کروڑ عوام کے مینڈیٹ کے خلاف کھلی جارحیت کی گئی جس سے پاکستان کا اقوام عالم میں مذاق بنا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران اور قادری خود تو اپنے بچوں کے ملک سے باہر رکھتے ہیں جبکہ لوگوں کے بچوں کو اپنے ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی کے ا نکشافات سے ظاہر ہوتا ہے کہ عمران خان آمرکے طور پر عمل کررہے ہیں جنہوں نے پور ی سیاسی جماعت کو یرغمال بنا رکھا ہے۔عمران خان اپنی جماعت کو ہی یرغمال بنائے ہوئے ہیں۔وہ تنہا ئی کا شکا رہیں کوئی پارلیمانی جماعت ان کے ساتھ نہیں ہے ۔عمران خان جھوٹے ہیں اور جھوٹ بولنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں