خراب معاشی صورتحال کے باوجودپٹرولیم مصنوعات میں کمی خوش آئند،بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے‘ظہیر بھٹہ

پیر 1 ستمبر 2014 14:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء) چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ظہیر بھٹہ نے خراب ملکی صورتحال کے باعث ملکی معیشت کو800ارب کے نقصان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دھرنوں نے اسلام آباد کو ہی نہیں ملک بھر کی معیشت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے پاکستان کی معیشت کو 800ارب کا نقصان اور اس میں گذرتے دنوں کے ساتھ اضافہ سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی واقع ہورہی ہے نیز ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی سے پاکستان کے بیرونی قرضہ جات کی ادائیگی میں تقریباً تین سو پچاس ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے اس کے ساتھ ساتھ سٹاک مارکیٹ میں بھی سرمایہ کاروں کا اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے ۔

یہ صورتحال ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

(جاری ہے)

اس لیے سیاستدان فوری طور پر اپنے معاملات گفت و شنید اور پارلیمنٹ کے اندر طے کریں اور دھرنوں کی سیاست ترک کردی جائے۔ ظہیر بھٹہ نے کہا کہ خراب معاشی صورتحال کے باوجود پٹرولیم مصنوعات میں کمی خوش آئند ہے اس سے عوام کے ساتھ ساتھ صنعتکاروں کو بھی خاطر خواہ ریلیف ملے گا۔انہوں نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی مناسبت سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ صنعتی ترقی کیلئے انڈسٹریز کو سستی بجلی کی فراہمی ازحد ضروری ہے ،سستی پیداوار کے باعث مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں