سرکاری عمارتوں پر حملے سے جمہوریت کے دعویداروں کا مکروہ چہرہ سامنے آ گیا، شہباز شریف

پیر 1 ستمبر 2014 13:41

سرکاری عمارتوں پر حملے سے جمہوریت کے دعویداروں کا مکروہ چہرہ سامنے آ گیا، شہباز شریف

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1ستمبر 2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ سرکاری عمارتوں پر حملہ سے آئین اور جمہوریت کے دعویداروں کا مکروہ چہرہ پوری قوم کے سامنے آ گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور آئین کا نام لینے والے نام نہاد لیڈروں نے سرعام قانون کی دھجیاں اڑائیں۔

(جاری ہے)

لاہور سے جاری اپنے بیان میں اسلام آباد میں پی ٹی وی کی عمارت پر مظاہرین کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی کی عمارت میں توڑ پھوڑ اور عملے پر تشدد کا واقعہ افسوس ناک ہے ۔

سرکاری عمارتوں پر حملہ سے آئین اور جمہوریت کے دعویداروں کا مکروہ چہرہ پوری قوم کے سامنے آ گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر آئینی طریقے سے اقتدار کی ہوس میں ملک کو روزانہ اربوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم کا ہر فرد حیران ہے کہ بلوائیوں کو پی ٹی وی میں داخلے کی جرات کیسے ہوئی؟ جمہوریت اور آئین کا نام لینے والے نام نہاد لیڈروں نے سرعام قانون کی دھجیاں اڑائیں۔ وزیر اعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور ترقی کے دشمنوں کو آئین اور جمہوریت کی بات کرنا زیب نہیں دیتا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں