لاہور میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

پیر 1 ستمبر 2014 13:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر۔2014ء) لاہور میں کالی گھٹائیں چھا گئیں۔ مختلف علاقوں میں موسلا دھار باش نے جل تھل کر دیا، موسم خوشگوار ہو گیا۔ لاہور میں صبح سویرے سے ہی آسمان بادلوں کی لپیٹ میں تھا کہ اچانک سیاہ گھٹائیں چھا گئیں اور دن کی روشنی شام کے دھندلکے میں بدل گئی۔ پہلے بوندا باندی اور پھر موسلا دھار بارش نے جل تھل کر دیا۔

(جاری ہے)

تیز بارش اور ہوا کی وجہ سے گرمی کی شدت ختم ہو گئی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔ موسم خوشگوار ہونے سے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت اٹھائیس ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ پینتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔ جبکہ موسم کی حالیہ تبدیلی اور بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے رواں ہفتے جاری رہے گا

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں