لاہور:جعلی ڈاکٹر کے انجکشن سے 28 سالہ نوجوان ہلاک،ورثا کا احتجاج ،ملتان روڈ پر ٹریفک بلاک کر دی

جمعرات 31 جولائی 2014 14:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی۔2014ء) لاہور کے علاقے ہنجروال میں جعلی ڈاکٹر کے انجکشن سے 28 سالہ نوجوان چل بسا جس پر اس کے ورثا نے ملتان روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اعوان ٹاؤن کے رہائشی 28 سالہ رضوان کی عطائی ڈاکٹر کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد اس کے ورثا لاش لے کر ملتان روڈ پر آ گئے اور بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کے باعث ٹریفک بلاک ہوگیا۔ ورثا نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں