لاہور پنڈ آرائیاں میں آپریشن کے بعد جاری تحقیقات میں پیشرفت

جمعرات 24 جولائی 2014 13:13

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) سکیورٹی فورسز کی طرف سے رائے ونڈ کے علاقہ پنڈ آرائیاں میں آپریشن کے بعد جاری تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے ، دہشتگردوں کے زیر استعمال کمپاؤنڈسے ملنے والی موٹر سائیکلوں کے اصل مالک کا پتہ لگا لیا گیا ۔

(جاری ہے)

انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پنڈآرائیاں میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے گئے دہشتگردوں کے کمپاؤنڈ سے دو موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئی تھیں جن کی نمبر پلیٹیں جعلی تھیں۔

حساس ادارو ں کوتحقیقات میں پتہ چلاہے کہ دونوں موٹر سائیکلیں قصور کے علاقہ الہٰ آباد کے رہائشی حافظ عمران کی ہیں ۔ جسکی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا گیا لیکن وہ اپنے اہل خانہ سمیت گھر کو تالے لگا کر فرار ہے ۔ ذرائع کے مطابق حافظ عمران کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں اور اس سلسلہ میں اسکے رشتہ داروں سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں