ریلوے ٹکٹ کا حصول عیدی سے کم نہیں

جمعرات 24 جولائی 2014 12:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) روزگار کے سلسلے میں کراچی میں مقیم ہزاروں افراد عید منانے کے لیے آبائی علاقوں کو جانا چاہتے ہیں لیکن ٹرینوں میں رش اتنا ہے کہ ٹکٹ حاصل کرنا مشکل ہوگیا ہے، عید کی خوشیاں اپنوں کے ساتھ منانے کی بات ہی کچھ اور ہے، یہی وجہ ہے کہ کراچی میں بسے دوسرے شہروں کے لوگ اب گھروں کو واپس لوٹ رہے ہیں تاکہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ ملکر عید منا سکیں لیکن ٹرینوں میں رش کے باعث ٹکٹ کا حصول اسوقت بہت مشکل ہوگیا ہے، جنھیں ٹکٹ مل گیا انکی خوشی قابل دید ہے۔

(جاری ہے)

عید کے موقع پرٹرینوں کی ایڈوانس بکنگ سے بیشتر لوگوں کو تو کئی چکر لگانے پر ٹکٹ کی شکل دیکھنے کو ملتی ہے تو کسی کو یہ آس کہ شاید اسے بھی کوئی سیٹ مل جائے۔ہر سال کی طرح اس سال بھی کراچی سے تین اسپیشل عید ٹرین چلائی جارہی ہیں جس میں ایڈوانس بکنگ پہلے ہی ہوچکی ہے۔ریلوے اسٹیشن پر اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کے لئے اندروں ملک جانے والے ٹکٹ کے حصول کے لئے کوشاں ہیں جن کو مل گئے وہ خوش ہیں اور دوسرے پر امید ہیں کہ وہ بھی عید کی خوشیاں اپنے اہلخانہ کے ساتھ منا پائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں