سابق کرکٹرز کی پی سی بی کی جانب سے ڈومیسٹک سیزن کے ڈھانچے کا نئی تبدیلیوں اور مکمل شیڈول کے ساتھ اعلان پر شدید تنقید

جمعرات 24 جولائی 2014 12:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے پی سی بی کی جانب سے ڈومیسٹک سیزن کے ڈھانچے کا نئی تبدیلیوں اور مکمل شیڈول کے ساتھ اعلان پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مجوزہ منصوبے کے باعث ریجن کی ٹیموں کو مالی طور پر شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سابق کپتان اور چیف سلیکٹر عامر سہیل نے اس منصوبے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مجوزہ منصوبے کے باعث ریجن کی ٹیموں کو مالی طور پر شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

عامر سہیل نے کہاکہ پی سی بی کو معلوم ہی نہیں کہ کھیل کے انتظامی معاملات کس طرح چلائے جاتے ہیں، جب ریجنز کے پاس دفاتر اور مارکیٹنگ کے لیے لوگ ہی نہیں ہوں گے تو وہ اس پر عمل درآمد کیسے کریں گے۔سابق پاکستانی کپتان عمران خان بھی ڈومیسٹک چیمپیئن شپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کمرشل آرگنائزیشن کو نکالنے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں