میں نے اپنی زندگی کی تمام کامیابیاں سمیٹ لی ہیں ،اب اپنے بیٹے کی کامیابیوں کا خواہشمند ہوں ‘ عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی

بدھ 14 مئی 2014 13:12

میں نے اپنی زندگی کی تمام کامیابیاں سمیٹ لی ہیں ،اب اپنے بیٹے کی کامیابیوں کا خواہشمند ہوں ‘ عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مئی 2014ء) نامور گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا ہے کہ میں نے اپنی زندگی کی تمام کامیابیاں سمیٹ لی ہیں اور اب اپنے بیٹے سانول کی کامیابیوں کا خواہشمند ہوں ، میری دعا ہے کہ میں اپنے زندگی میں اپنے بیٹے کو اس مقام پر دیکھوں جہاں لوگ رشک کرتے ہیں ۔ ” اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

14مئی 2014ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا ہے کہ میرے بیٹے سانوال کو کسی سفارش کی ضرورت نہیں وہ خود اپنی صلاحیتوں سے ایک دن گلوکاری کے میدان میں میرا نام ضرور روشن کرے گا ۔

انہوں نے کہا کہ سانول نے انگلینڈ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے اور وہ ایک روشن ذہن رکھتا ہے ، جہاں اس کو میرے مشورے کی ضرورت ہوتی ہے وہ ضرور میرے سے مشورہ کرتا ہے اور میں بھی ایک استاد ہونے اور باپ ہونے کی احثیت سے وہ مشورہ دیتا ہوں جو اس کی کامیابی کے لئے ضروری ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں