انڈر 19 کرکٹ صر ف رینجنز تک محدود کرنیکا فیصلہ، محکموں کی جونیئر ٹیمیں ختم ہوجائینگی
بدھ 14 مئی 2014 13:06
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مئی 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیا پلان جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ڈپارٹمنٹل اور ریجن کی ٹیمیں ایک ساتھ فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کھیلیں گی ، اس سلسلے میں انگلش فرسٹ کلاس ڈھانچے کو ماڈل بنایا گیا ،نئے ٹورنامنٹ میں ٹیموں کی خراب کارکردگی کے بعد تنزلی کردی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ سال ریجن اور ڈپارٹمنٹ کے الگ الگ ون ڈے اور فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ ہوئے تھے ، اس بار میچوں کی تعداد کم کرکے کوالٹی کرکٹ کو اہمیت دی جارہی ہے۔
ایک جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈپارٹمنٹل ٹیموں کو ختم کرنے کا پلان منسوخ کردیا دوسری جانب ملک میں انڈر19 ڈپارٹمنٹل ٹیموں کو ختم کیا جارہا ہے جبکہ نئے فرسٹ کلاس سیزن میں ڈپارٹمنٹل اور ریجنل ٹیموں کے درمیان انگلش کاؤنٹی کی طرز پر اے اور بی ڈویژن لیگ کرانے کی تجویز ہے۔(جاری ہے)
امکان ہے کہ (آج)جمعے کو پاکستان کرکٹ بورڈ ڈومیسٹک کرکٹ کے بارے میں اپنی میٹنگ میں حتمی فیصلہ کرے گا۔
پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فرسٹ کلاس ڈھانچے میں تبدیلی کا ہارون رشید کا پلان بری طرح ناکام ہوگیا۔ ظہیر عباس، اقبال قاسم ، ہارون رشید اور شکیل شیخ پر مشتمل کمیٹی نے ڈپارٹمنٹل ٹیموں کو ختم کرنے کے منصوبے کو مسترد کردیا۔ اب نئے مجوزہ پلان کے تحت انڈر19 ڈپارٹمنٹل ٹیموں کو ختم کردیا جائے گا۔ پی آئی اے اور پورٹ قسم کی انڈر19 ٹیمیں متحرک نہ تھیں اب پی سی بی کی ہدایت پرنیشنل بینک، زرعی ترقیاتی بینک،کے آر ایل اور اسٹیٹ بینک کی ٹیموں کو ختم کیا جارہا ہے۔ نئے سیزن میں ڈپارٹمنٹل انڈر19 ٹیمیں کسی ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔ انڈر19 ٹورنامنٹ کو صرف ریجنز کے لئے مخصوص کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ سیزن میں فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں انگلش کاؤنٹی کے طرز پر اے اور بی ڈویژن لیگ ہوگی۔ اے ڈویڑن میں گذشتہ سال کی ریجن کی چھ ٹاپ ٹیمیں حصہ لیں گی ان کے ساتھ گذشتہ سال کی چھ ڈپارٹمنٹل ٹیمیں ہوں گی۔ بی ڈویژن میں گذشتہ سال کے ڈپارٹمنٹل اور ریجنل ٹورنامنٹ میں آخری نمبروں پر آنے والی چھ چھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ڈپارٹمنٹل اور ریجن کے ٹورنامنٹ میں الگ الگ نہیں ہوں گے۔ سیزن کے اختتام پر آخری نمبر حاصل کرنے والی ٹیموں کی تنزلی ہوجائے گی۔ دونوں ٹورنامنٹ فرسٹ کلاس ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ فرسٹ کلاس ڈھانچے کو قانونی حیثیت دینے کے لئے اسے نئے آئین کا بھی حصہ بنائے گا۔ نئے آئین میں چیئرمین کے ساتھ ساتھ منیجنگ ڈائر یکٹر کا نیا عہدہ بھی متعارف کرایا جائیگا۔ ایم ڈی چیئر مین کے بعد سب سے با اثر ہوگا جبکہ چیف آپریٹنگ آفیسر کی پوسٹ ختم کردی جائیگی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ان سب کو سلام جو مجھ پر تنقید کررہے ہیں‘ آئمہ بیگ کا عمرے سے واپسی پر ناقدین کو جواب
اداکارہ صاحبہ کی زندگی میں پہلی بار اپنے والد سے ملاقات، ویڈیو وائرل
اداکارہ جاناں ملک نے بھی سرجری کروا لی
رائیونڈ،انویسٹی گیشن پولیس کی پھرتیاں ڈکیتی کی وار دات میں ملزم گرفتار مدعیوں کو خبر نہیںملزمان جعلی ..
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے آئندہ 5 سالوں میں تمام کھالے پکے کرنے کا حکم دے دیا
وزیر اعلی پنجاب کابنیادی مرکز صحت شامکے بھٹیاں اپ گریڈ یشن پائلٹ پراجیکٹ کا دورہ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ،کسانوں کیلئے انقلابی و تاریخی اقدامات کا فیصلہ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ ، منصوبہ جلد مکمل کرنے کا حکم ..
پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کا پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز کو خط
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق ..
نظریہ پاکستان ٹرسٹ کا آگہی پروگرام،244 طلبا و طالبات اور اساتذہ کا مطالعاتی دورہ
فلسطین میں قبلہ اول کی حفاظت کرنے والے’’غزہ بدر ‘‘کی یاد تازہ کررہے ہیں
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور آمد
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ،کسانوں کیلئے انقلابی و تاریخی اقدامات کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ ، منصوبہ جلد مکمل کرنے کا حکم
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان
-
وزیراعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، پنک راک سالٹ کی خام حالت میں برآمدپر پابندی پراتفاق
-
چوہدری پرویزالہٰی کی سی ٹی اسکین رپورٹ ڈاکٹرز کو موصول
-
نیپرا نے کےالیکٹرک سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی
-
پنجاب حکومت کا کاشتکاروں کو60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کی زرعی مشینری دینے کا فیصلہ
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار800 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک کے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت