مصروفیت کے باعث کئی بھارتی فلموں کی آفرز ٹھکرا چکا ہوں‘ احسن خان

منگل 13 مئی 2014 00:24

مصروفیت کے باعث کئی بھارتی فلموں کی آفرز ٹھکرا چکا ہوں‘ احسن خان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مئی۔2014ء)نامور فلمسٹار احسن خان نے کہا ہے کہ کئی بھارتی فلموں کی آفرز ٹھکرا چکا ہوں‘ میری مصروفیت اپنے ملک کے ٹی وی اور فلموں میں بہت زیادہ ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مصروفیت کے باعث بھارتی فلموں کیلئے وقت نکالنا میرے بس کی بات نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس عید پرمیری فلم ”عشق خدا“ ریلیز ہوئی تھی جبکہ اس سال عید پر فلم ”سلطنت“ ریلیز ہورہی ہے جس میں میرے ساتھ بھارتی فنکار بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ بین الاقوامی معیار کی فلم ہے۔ فیصل بخاری نے ڈائریکٹ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی ریلیز کا شدت سے انتظار ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں