لاہور کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ کو 3 دن کے اندر پانی کی ٹینکیوں کی صفائی ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل مئی

لاہور

لاہور کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ کو 3 دن کے اندر پانی کی ٹینکیوں کی صفائی کرانے کی ہدایت،3 دن بعد دوبارہ واٹر سیمپل لئے جائینگے،سرکاری ہسپتالوں کے ٹیوب ویلوں کے ساتھ کلورینیشن پلانٹ نصب کرنے کی ہدایت

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مئی۔2014ء)مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کی ہدایت پرمنگل کے روز محکمہ صحت میں تمام سرکاری ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری صحت(ٹیکنیکل) ڈاکٹر سلمان شاہد نے کی ۔اجلاس میں سرکاری ہسپتالوں کے واٹر سیمپلزکی رپورٹس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں تمام سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ کو3 دن کے اندر پانی کی ٹینکیوں کی صفائی کرانے اورنلکوں کے ساتھ واٹر فلٹرز لگانے کی ہدایت کی گئی۔ڈاکٹر سلمان شاہد نے کہا کہ 3 دن بعد دوبارہ واٹر سیمپل لئے جائیں گے۔انہوں نے ہدایت کی کہ پانی کے نلکوں کے ساتھ لگائے جانے والے فلٹرز کو بروقت تبدیل کیا جائے تاکہ ہسپتال آنے والے لوگوں کو صاف پانی میسر آتا رہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ہسپتالوں کے ٹیوب ویلوں کے ساتھ کلورینیشن

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

13/05/2014 - 19:46:29 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان