عمران خان جمناسٹک کی ایسی مشق کر رہے ہیں جو آج تک پاکستانیوں نے نہیں دیکھی ‘ خواجہ سعد فیق ،طاہرالقادری ، شیخ رشید اور پرویز الٰہی وہ بھاری پتھر ہیں جو جس کشتی میں ہونگے وہ ڈوبنے سے نہیں بچے گی‘ وزیر ریلوے کی میڈیا سے گفتگو

منگل 13 مئی 2014 19:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مئی۔2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان جمناسٹک کی ایسی مشق کر رہے ہیں جو آج تک پاکستانیوں نے نہیں دیکھی ، خان صاحب کو اپنے منہ اور الفاظ پر کنٹرول نہیں ، جمہوریت کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، منتخب حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی۔

(جاری ہے)

منگل کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان پر یہ حقیقت واضح ہونی چاہیے کہ طاہرالقادری ، شیخ رشید اور پرویز الٰہی وہ بھاری پتھر ہیں جو جس کشتی میں ہوں گے وہ ڈوبنے سے نہیں بچے گی۔

ملک میں جمہوریت پسند قوتیں اور حقیقی سیاسی و دینی جماعتیں جمہوریت کے خلاف کسی الائنس کا حصہ نہیں بنیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان فیصل آبادکی بجائے پشاور کارُخ کریں جو بد قسمتی سے پولیو کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے ۔پاکستان کے دیگر شہروں سمیت دُنیا میں پولیو کا وائرس یہیں سے برآمد ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح شہباز شریف پنجاب میں ڈینگی کے خلاف میدان میں اُترے تھے عمران خان پشاور جاکر بیٹھیں اور پولیو کے خاتمے کی مہم کی عملی قیادت کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں