ملک بھر میں لوڈشیڈنگ عارضی طور پر ختم، این ٹی ڈی سی کا دعویٰ

منگل 13 مئی 2014 12:02

ملک بھر میں لوڈشیڈنگ عارضی طور پر ختم، این ٹی ڈی سی کا دعویٰ

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مئی 2014ء) این ٹی ڈی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں لوڈشیڈنگ عارضی طور پر ختم کردی گئی۔ این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ موسم بہتر ہونے سے ڈیمانڈ سپلائی کا فرق ختم ہوگیا ہے اور اب لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق ملک میں بجلی کی رسد اور طلب برابر ہو گئی ہے، بجلی کی طلب بھی11ہزار میگاواٹ اور پیداواربھی11ہزار میگاواٹ ہے، اس طرح لوڈشیڈنگ کاعارضی طورپرخاتمہ کر دیاگیاہے۔ترجمان کے مطابق تمام پاور ہاوٴسز کو تیل اور گیس کی سپلائی بڑھا دی گئی ہے اور لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول طلب اور رسد کے فرق کو دیکھتے ہوئے دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں