سابق لیگ اسپنرمشتاق احمد قومی کرکٹ ٹیم کے اسپن بالنگ کوچ مقرر

پیر 12 مئی 2014 14:42

سابق لیگ اسپنرمشتاق احمد قومی کرکٹ ٹیم کے اسپن بالنگ کوچ مقرر

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مئی 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کو قومی ٹیم کا اسپن بالنگ کوچ مقررکردیا۔

(جاری ہے)

مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے بالنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد سے 2 سال کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت وہ قومی کرکٹ ٹیم کے اسپن بولنگ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے، اس معاہدے کا باضابطہ اعلان آج شام تک کردیا جائے گا۔

مشتاق احمد نے 1990 سے 2003 تک پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیسٹ میچز میں 185 جبکہ ون ڈے میں 161 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔ وہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے آنجہانی کوچ باب وولمر کے نائب کی حیثیت سے بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں تاہم گزشتہ 5 برسوں سے وہ انگلینڈ کے بالنگ کنسلٹنٹ کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں